گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو کہ رواں برس اب تک کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں 706 کیسز میں سے 492 کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا ہے جہاں آج 93 کورونا سامنے آئے۔ ضلع جموں میں کورونا کے 183 معاملے سامنے آئے، جبکہ صوبہ جموں میں ضلع ریاسی دوسرے نمبر پر رہا جہاں 58 ایسے کیس سامنے آئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈلو سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کورونا کیسز کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے چند ہسپتالوں کو کووڈ مخصوص ہسپتالوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید مخصوص ہسپتالوں کو رکھا جائے گا۔
اٹل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کورونا وائرس ویکسین دستیاب کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو تجربہ حاصل ہوا ہے کہ کس طرح سے اس بیماری سے نمٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون نافذ کرنا اتنا آسان نہیں ہے اور آخری سال بھی ہم نے دیکھا کہ کس طرح سے ملک بھر میں مزدور لاک ڈاون میں پھنس گئے تھے۔
اٹل ڈلو نے کہا کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز دیگر ریاستوں سے کم ہیں پھر بھی انتظامیہ اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں
انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے صحت شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور یہاں کے سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب سہولت میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات سرکاری ہپسپتالوں میں ہی میسر ہوپائے۔