ETV Bharat / state

بین ریاستی چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، چار گرفتار، مال مسرقہ ضبط - جموں چار چور گرفتار

جموں پولیس نے بین ریاستی چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار چوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 1:00 PM IST

جموں: جموں کشمیر پولیس نے جموں ضلع میں بین ریاستی چوروں کی ایک گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کا مسرقہ مال بشکل طلائی و چاندی کے زیورات ضبط کرنے اور گروہ کے چار ممبران (چوروں کو) کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں پولیس نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کناچک پولیس اسٹیشن میں چوری کی ایک واردات سے متعلق پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے گھر سے سونے کی چین، دو انگوٹھیاں اور 25 ہزار روپے چوری ہوئے ہیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی اور ایس ڈی پی او ڈومانہ کی رہنمائی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ملزم لودیپ سنگھ ساکنہ مکیریاں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے نہ صرف اپنا جرم قبول کر لیا بلکہ چوری میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔

پولیس بیان کے مطاقب سنگھ نے کہا کہ ان کے اس جرم میں مکیرین کا رہنے والا پنکج، جمی اور کھڈ کا رہنے والا منجیت سنگھ بھی ملوث تھا۔ ملزم نے مارہ کے گاؤں کرلوپ سمیت دیگر مقامات پر چوری کا اعتراف کیا۔ یہ بھی بتایا کہ یہ زیورات اکھنور کے راجہ بازار کے رہنے والے سُنار پرنس کو فروخت کیے گئے ہیں۔ پولیس نے سنار کو گرفتار کر کے آٹھ تولہ سونا اور دس تولہ چاندی کے زیورات (مال مسروقہ) بر آمد کر لیے۔

مزید پڑھیں: Honey Trap Gang ہنی ٹریپ گینگ میں ابھی تک ایک ہی شکایت معاملے سامنے آیا: پولیس

جموں پولیس کا کہنا ہے کہ کناچک پولیس اسٹیشن کے علاوہ ملزم کے خلاف پنجاب میں بھی سات مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے چوری شدہ سونا اور چاندی کے زیورات سمیت پانچ لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے ہیں، اور اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.