ETV Bharat / state

'صنعتی اصلاحات جموں و کشمیر میں ترقی کے نئے دور کی شروعات کریں گے'

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:19 AM IST

جموں و کشمیر کی معیشت میں صنعتی شعبے کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر کے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی جائے۔

'صنعتی اصلاحات جموں وکشمیر میں ترقی کے نئے دور کی شروعات کریں گے'

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیر کے وسطی خطے میں صنعتوں کے لئے ماحول کو سازگار بنانے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

مشیر نے یہ بات کٹھوعہ میں کٹھوعہ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہی۔

مشیر نے صنعتکاروں کے مسائل کو غور سے سُنا اور ڈائریکٹر انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ہٹلی موڑ اور گووندسر کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم بھیجے تاکہ جلد از جلد ضروری کام انجام دیا جاسکے۔

جموں و کشمیر کی معیشت میں صنعتی شعبے کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر کے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی جائے۔

مشیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا مقصد ضروری تاثرات لینا ہے تاکہ سنگل ونڈو سسٹم کے تصور کو عملی اور قابل عمل بنایا جاسکے۔

مشیر نے کہا کہ حکومت موجودہ اور نئی دونوں صنعتوں کے لئے قابل عمل بنانے کے مقصد کے ساتھ صنعتی پالیسی پر نظرثانی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.