ETV Bharat / state

سرحد پر ہتھیاروں کا سراغ لگانے والے ریڈار نصب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 1:50 PM IST

بھارتی فوج نے پاکستان سے متصل بین الاقوامی سرحد اور ایل اے سی (LAC) پر ہتھیاروں کا سرغ لگانے کے لیے جدید ترین ٹینکالوجی سے لیس ریڈارز نصب کیے ہیں۔

a
a
سرحد پر ہتھیاروں کا سراغ لگانے والے ریڈار نصب

جموں (جموں کشمیر) : پاکستان کے متصل بین الاقوامی سرحد اور لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر ہتھیاروں کا سراغ لگانے والے ریڈار نصب کیے گئے ہیں۔ ریڈار کی مدد سے دشمن کی توپوں کی پوزیشن، دشمن کے مارٹروں کی درست جگہ اور دشمن کے راکٹوں اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں کی پوزیشن کا بھی پتہ لگایا جا سکے گا۔ آفیشلز کے مطابق ہتھیار تلاش کرنے والا یہ ریڈار 4 سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر دشمن کے تمام ہتھیاروں اور گولہ بارود کی صحیح جگہ کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آفیشلز کا کہنا ہے کہ ویپن لوکیٹنگ ریڈار (Weapon Locating Radar) نہ صرف دشمن کے ہتھیاروں کی پوزیشن کا پتہ لگاتا ہے بلکہ ان جگہوں کو بھی تباہ کر سکتا ہے جہاں سے دشمن بھارتی سرحد کے اندر فائرنگ کر رہا ہے۔ یعنی ’’یہ راڈار ڈبل ڈیوٹی کرتا ہے، یہ پتہ لگاتا ہے کہ دشمن کن علاقوں سے فائرنگ کر رہا ہے اور اس (راڈار) کی مدد سے گولہ بارود بھی دشمن پر فائر کیا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: برفباری سے قبل پاکستان دراندازوں کو یہاں بھیجنے کی کوشش کرتا ہے: ڈی جی بی ایس ایف

افسران کا کہنا ہے کہ ’’یہ ایک مکمل طور پر خودکار ہتھیاروں کا پتہ لگانے والا ریڈار ہے اور خواہ دن ہو یا رات، یا کوئی بھی موسم، جدیک تکنیک سے سرشار یہ راڈار آسانی سے دشمن کے ہتھیاروں کا بھی پتہ لگا سکتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہندوستانی فوج کے لیے بہت کارگر ثابت ہو رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.