ETV Bharat / state

CRM Cash Recycling Machine In Mandi: منڈی میں سی آر ایم کیش ریسائیکلنگ مشین کا افتتاح - Cash Recycling Machine In Mandi

جموں و کشمیر بنک برانچ منڈی میں آئے روز لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس وجہ سے بینک صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کی اس پریشانی کو حل کرتے ہوئے یہاں "سی آر ایم" کیش ریسائیکلنگ کا افتتاح کیا گیا۔ Inauguration of CRM Cash Recycling Machine In Mandi

منڈی میں سی آر ایم کیش ریسائیکلنگ مشین کا افتتاح

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 10:55 AM IST

منڈی میں سی آر ایم کیش ریسائیکلنگ مشین کا افتتاح

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر بنک انتظامیہ کی جانب سے منڈی میں "ڈی جی ایم" ستیش کمار کے ہاتھوں "سی آر ایم" کیش ریسائیکلنگ مشین کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقعے پر "ڈی جی ایم" ستیش کمار کے ساتھ ساتھ کلسٹر ہیڈ اکس بھاگی، بینک منیجر محمد محسن ہمدانی کے ہمرہ بنک عملہ موجود رہا ہے۔ واضح رہے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ منڈی میں جموں و کشمیر بنک "سی آر ایم" کیش ریسائیکلنگ مشین نصب کی جائے۔ کیونکہ جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں آئے روز لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس وجہ سے بنک صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی جانب سے بعض دفعہ اس معاملے کو انتظامیہ کے سامنے اجاگر کیا گیا اور کئی بار عوام کے ان مسائل کو عوامی دربار میں بھی انتظامیہ کے سامنے رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: JK Bank New Branch in Kapran Verinag پہاڑی علاقہ کپرن میں جموں کشمیر بنک کی شاخ کا افتتاح
انتظامیہ کی جانب سے عوام کی اس پریشانی کو حل کرتے ہوئے یہاں "سی آر ایم" کیش ریسائیکلنگ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے "ڈی جی ایم" ستیش کمار نے کہا کہ لوگوں کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے آج یہاں "سی آر ایم" کیش ریسائیکلنگ مشین نصب کی گئی ہے جس سے اب بینک صارفین استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر مزید ATM نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چار خدمت سینٹرز بھی کھولے جائیں گے، تاکہ بینک کی جانب سے میسر کی گئیں سہولیات صارفین تک بروقت پہنچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.