ETV Bharat / state

اکھنور: ایل جی منوج سنہا نے پودا لگا کر باغبانی ہفتے کا آغاز کیا

منوج سنہا نے آمدنی میں اضافے کے بنیادی مقصد کے ساتھ حکومت کی جانب سے کاشتکاری برادری کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات کرنے کی بات کہی۔

Manoj Sinha
منوج سنہا
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:36 PM IST

وزیر اعظم کے 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کے حصول کیلئے حکومت کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کے اکھنور میں پودا لگا کر باغبانی ہفتے کا آغاز کیا۔

یو ٹی میں ہارٹیکلچر ویک 14 سے 20 جولائی 2021 تک منانے کا مقصد بڑے پیمانے پر شجر کاری ڈرائیو شروع کرنے، نرسری کی ترقی میں معروضی اقدامات، کاشتکاری برادری میں میکا نیکیشن کو فروغ دینے، آبی ذرائع کی تخلیق، انسانی وسائل کی ترقی اور تربیت کے ذریعے توجہ مرکوز کرے گا اور وسطی علاقوں میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مجموعی مشن کے ساتھ پوسٹ ہارویسٹ منیجمنٹ کو مستحکم کرنا ہے۔

منوج سنہا

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے سال 2019 میں 49000 کے مقابلے میں اس سال 25 لاکھ اعلیٰ کثابت والے پودے لگانے کا ایک بے مثال ہدف مقرر کیا ہے جو جموں ڈویژن کی باغبانی کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ ایلو ویرا کے 1.20 کروڑ پودوں اور اسٹرابیری کے 42 لاکھ پودے بھی لگائے جائیں گے۔ اس سال رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں زیتون کے 67500 پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے چکروئی آر ایس پورہ میں 100 ایکڑ رقبے پر محیط میگا ہائی ڈینسٹی پلانٹ نرسری کا ای سنگِ بنیاد رکھنے کے علاوہ کسانوں کے مفاد کیلئے مارکیٹ رابطہ اسکیم جموں ہارٹیکلچر موبائل ایپ اور پرواز بھی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی بیروزگار رہنے والے بلال آج دوسروں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے آمدنی میں اضافے کے بنیادی مقصد کے ساتھ حکومت کی جانب سے کاشتکاری برادری کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات اور مختلف سرکاری اسکیموں کے ذریعہ کاشتکاروں کے حوالے کرنے کی پیش کش کی تاکہ وہ خوشحال زندگی گذار سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.