ETV Bharat / state

جموں: کووڈ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ متحرک - جموں میں کووڈ سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ فعال

جموں میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں معمول کے مطابق چل رہی سرجری کو ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جموں: کووڈ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ متحرک

author img

By

Published : May 5, 2021, 3:13 PM IST

کمشنر جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اس وقت وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے تمام وسائل کا استعمال کررہا ہے جبکہ ہسپتالوں سے دباﺅ کم کرنے کے لئے مریضوں کے چھوٹے اور معمولی آپریشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

حکمنامہ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'ایمرجنسی سہولیات مریضوں کے لئے معمول کے مطابق ہی دستیاب رکھی جائیں گی'۔

کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہیلتھ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مستعدی کے ساتھ ہسپتال کا معائنہ کریں تاکہ مشکل وقت میں بھی شعبہ کے کام کاج کو صحیح طریقے سے کیا جا سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.