ETV Bharat / state

جموں: امر ناتھ یاترا کے پیش نظر یاترا نواس کو سجانے کا کام جاری - شیولنگ

انتظامیہ کی طرف سے یاترا شروع ہونے کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے۔

in view of amarnath yatra, yatra niwas in jammu decorated
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 1:14 PM IST

ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی تیزی سے پھیل رہے کورونا وبا کے بیچ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے تیاریوں کا سلسلہ شدومد کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت جموں کے بھگوتی نگر میں واقع یاترا نواس کو سجانے اور سنوارنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

تاہم انتظامیہ کی طرف سے یاترا شروع ہونے کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں بھگوان شیو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ) کی سالانہ یاترا کے پیش نظر بھگوتی نگر میں واقع یاترا نواس کو سجانے سنوارنے کے لئے شد ومد سے کام جاری ہے اور یاترا سے متعلق دیگر انتظامات کو بھی حمتی شکل دی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سالانہ امرناتھ یاترا مختلف ہوگی۔ جہاں یاترا سے منسلک مذہبی رسومات حسب روایت ہی شروع ہوئی ہیں وہیں اس کے برعکس اس بار نہ صرف یاترا کے دورانیے میں کمی کی گئی ہے بلکہ یاتریوں کی محدود تعداد کو ہی یہ سالانہ یاترا نصیب ہوگی جنہیں قرنطینہ اور کورونا وائرس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.