ETV Bharat / state

Tributes Paid to Slain Personnel : انکاؤنٹر میں ہلاک حفاظتی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش - جنوبی کشمیر میں پیش آئے تصادم

جنوبی کشمیر میں پیش آئے تصادم میں ہلاک ہوئے فوجی، پولیس اہلکاروں کے اعزاز اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی غرض سے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں کینڈل مارچ کیا گیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 4:16 PM IST

انکاؤنٹر میں ہلاک حفاظتی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

جموں (جموں کشمیر) : گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، پرگوال میں طلبہ سمیت اساتذہ اور اسکولی عملہ نے حالیہ دنوں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے فوجی، پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسکولی طلبہ نے ترنگا ہاتھوں میں لیے ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کے اعزاز میں کینڈل مارچ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر تقریب میں شریک سبھی افراد نے فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے عزم اور حوصلے کو داد دی۔

تقریب کے حاشیہ پر اسکول کی ایک ٹیچر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ان بہادر جوانوں نے وطن عزیز کی سالمیت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو پورے قوم کے لیے خاص کر انکے اہل خانہ کے لئے قابل فخر ہے۔‘‘ انہوں نے بہادر جوانوں کے اہل خانہ خاص کر ان کے والدین کو سلام پیش کرتے ہوئے بہادر جوانوں کی تربیت پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے راجوری انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے کے نائن (K9) یونٹ سے وابستہ فوجی کتے کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Kokernag Encounter, Firing Resumes: کوکرناگ انکاؤنٹر سائٹ پر دھماکوں کی گن گرج پھر سے شروع

واضح رہے کہ رواں ہفتے صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں انکاؤنٹر کے دوران ایک رائفل مین سمیت ایک لیبراڈور کے نائن کتے کی موت واقع ہوئی۔ اس انکاؤنٹر میں حفاظتی اہلکاروں نے دو عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا۔ منگل کی شام جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 19آر آر اور سی آر پی ایف یونٹ نے مشترکہ طور آپریشن شروع کرکے گڈول، کوکرناگ کے جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش جو فوج کی 19آر آر کے ساتھ وابستہ ہیں کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی وائی ایس پی ہمایون بٹ ہلاک ہوئے۔ انکاؤنٹر گزشتہ تین روز سے جاری ہے اور اس میں ایک اور فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.