جموں: خواتین کے تحفظ کے قانون کے تحت گھریلو تشدد کے سلسلہ میں شوہر بھی بیوی کے خلاف مقدمہ Complaint Filed by a Husband Against Wife درج کرسکتا ہے۔
جموں و کشمیر کی عدالت نے جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس جموں کے زیر تحت ایک کیس کی سنوائی کے دوران گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے ایکٹ 2005 کے تحت Protection of Women from Domestic Violence Act, 2005 بیوی کے خلاف شوہر کی طرف سے دائر شکایت کا نوٹس لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس جموں رینو ڈوگرہ گپتا نے’ ہیرل پی ہرسورہ بمقابلہ کسم نروتم داس ہرسورہ اور محمد ذاکر بمقابلہ۔ شبانہ، میں نوٹ کیا کہ شوہر بیوی کے خلاف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کراسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جموں و کشمیر: آج سے تمام عدالتیں فزیکل سماعت کے لیے کھول دی گئیں
عدالت نے کہا کہ بیوی کے خلاف مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت کارروائی کے لئے کافی بنیادیں موجود ہیں۔ اس دفعہ کے تحت انہوں نے ملزموں کے خلاف جرم کا نوٹس بھی جاری کرایا ہے۔