ETV Bharat / state

'حریت رہنما پاکستان کے اشاروں پر چلتے ہیں'

بی جے پی کے رہنما رویندر رینا نے کہا کہ 'حریت رہنما ہی نوجوانوں کو پتھر بازی پر اکساتے ہیں اور پاکستان ان کے کاندھوں پر ہی اپنے ایجنڈے کو چلا رہا ہے'۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:06 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو پاکستان کے کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ لوگ پاکستان کے اشاروں پر ناچتے ہیں'۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار پاکستان کی طرف سے معمر مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی کو ملک کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ سے سرفراز کرنے کے لئے منظور شدہ قرار داد کے رد عمل میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی کو ' نشانِ پاکستان' سے نوازنے کی قراداد منظور
بتادیں کہ رویندر رینا کا رواں ماہ کے اوائل میں کشمیر سے واپس لوٹنے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔موصوف نے منگل کے روز میڈیا کو بتایا: 'پاکستان کی طرف سے جو اعلیٰ سویلین ایوارڈ سید علی گیلانی کو دیا گیا ہے، سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حریت رہنما پاکستان کے کٹھ پتلی ہیں اور پاکستان کے اشاروں پر ہی ناچتے ہیں'۔

رینا نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ان لوگوں کو بھاری رقم مل جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا: 'حریت کو پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر میں بے گناہوں کے قتل کے لئے بھاری رقم ملتی ہے، یہ لوگ یہاں کے بے گناہوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں'۔ موصوف صدر نے کہا کہ حریت رہنما ہی نوجوانوں کو پتھر بازی پر اکساتے ہیں اور پاکستان ان کے کاندھوں پر ہی اپنے ایجنڈے کو چلا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی سینیٹ میں معمر حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نوازنے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور ہوئی ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نوازا جائے اور ان کی جد وجہد کو قومی و صوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے قریب بنی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی سے موسوم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.