جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ریلوے اسٹیشن جموں کے قریب مراٹھا محلہ علاقے میں روہنگیا اور بیرون ریاست سے آئے ہوئے مہاجر مزدوروں اور روہنگیا پناہ گزینوں جو عارضی طور کئی دہائیوں سے جھگیوں میں رہ رہے ہیں، انہیں انتظامیہ نے علاقہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔Notice issued To Slum Dwellers in Jammu
عارضی طور پر جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہیں کہ وہ کئی دہائیوں سے مراٹھا محلہ جموں میں رہ رہے تھے، لیکن اس فیصلے کے بعد وہ بے گھر ہوگئے۔ انتظامیہ کی نوٹس پر جھگیوں میں رہنے والے لوگوں نے جھگیاں منہدم کی۔ ان بے گھر افراد اب انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کہاں جائیں اور اب وہ اپنی زندگی گزر بسر کرنے کے لیے جموں کے کس علاقے میں پناہ لیں۔
جھگیوں منہدم ہونے کے بعد نے ان میں بسے افراد کا کہنا ہے کہ ریلوے محکمہ کی طرف سے لگاتار ان کو کہا جارہا تھا کہ وہ اس علاقہ سے کسی دوسرے جگہ منتقل ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل سے ایک دن کی روٹی کھاتے تھے لیکن اب وہ کیسے کسی دوسرے علاقہ میں 4 ہزار کرایہ دے کر منتقل ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے مہاجر کارکنوں، مہاراشٹر، اتر پردیش، مغربی بنگال اور پنجاب سمیت اس وسیع علاقے میں رہ رہے تھے جو اب جھگیاں مسمار ہونے کے بعد بے گھر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے رہنے کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اس شدید گرمی میں اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچا سکیں۔ فی الحال جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے اس بارے میں کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔