ETV Bharat / state

جموں: ہوٹل صنعت کی بحالی کے لیے حکومت کے تعاون کی ضرورت - ہوٹل ایسوسی ایشن

خطے جموں میں ہوٹل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبے ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے اس شعبے سے وابستہ افراد مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 6:11 PM IST

خطے جموں میں ہوٹل ایسوسی ایشن نے جموں کے عوام خصوصاً سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی شعبہ عظیم بحران کا شکار ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میٹنگ میں چیئرمین اندرجیت کھجوریا نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ریلیف نہیں مل رہی ہے۔ انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کاروبار نہ ہونے کے باعث زندگی کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر پون گپتا نے حکومت سے بار بار درخواستوں کے بعد بھی سیاحت کے شعبے خصوصا ہوٹل کی صنعت کو کسی خاص ریلیف پیکیج کے دائرے سے نظرانداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

'فارق عبداللہ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے'

ایسوسی ایشن کے مطابق یوٹی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ امور کے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سیاحتی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لکھن پور بارڈر پر انٹراسٹیٹ بسوں اور مسافروں کی آزادانہ نقل و حمل جیسے اقدامات کی تعمیل کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

گپتا نے کہا کہ جموں میں سیاحتی صنعت پہلے سے بحران کا شکار ہے حکومت کو چاہیے کہ اس کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحتی شعبے کی بحالی اور بقا کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.