جموں: سخت سیکورٹی حصار میں پہلا قافلہ جموں سے سرینگر کی طرف روانہ ہوچکا ہے، جس کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور صوبائی کمشنر نے جموں کے یاتری نواس سے جھنڈی دکھا کر اس قافلہ کو روانہ کیا۔ 41 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا Amarnath Yatra 2022 کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ LG Manoj Sinha Flagged off the First Convoy of Amarnathji Yatra 2022
سطح سمندر سے 13000فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو بھگوان شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔ دراصل یہ شبیہ بھگوان شِیو کی قوت تولید کی تمثیلی صورت ہے، جسے ہندو عقیدت مند پوجتے ہیں۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی۔ اس سال یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے سلسلے میں سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کو وسیع پیمانے پر کیے جانے کو حتمی شکل پہلے ہی دے دی گئی ہے۔ Annual Amarnath Yatra 2022
یہ بھی یاد رہے کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گپھا کے راستے میں یاتریوں کی بروقت نگرانی اور ان کی مدد کے لیے اس سال یاتریوں کے لیے REIDs کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال ایک آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری سہولت کے ساتھ براہِ راست سری نگر سے Panchtarni کاسفر کر سکیں گے اور مقدس یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 70 بستروں کا مکمل سہولیات سے آراستہ ایک وقف DRDO اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ کل جموں سے سرینگر روانہ ہوگا
- Amarnath Yatra 2022: سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام میں تمام ترانتظامات مکمل
صحت کی خدمات کے ڈائریکٹر برائے کشمیر نے دونوں راستوں پر صحت کی دیکھ بھال کے 70 مراکز اور تقریباً 100 ایمبولینسوں کا انتظام کیا ہے۔