ETV Bharat / state

وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

Amit Shah Jammu visit Cancelled جموں میں خراب موسمی حالات کی پیش گوئی کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ جموں منسوخ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دخلہ امت شاہ 9 جنوری کو جموں کے دورے پر آرہے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 3:26 PM IST

Updated : Jan 8, 2024, 3:59 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ دورہ جموں منسوخ

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ جموں منسوخ ہوگیا ہے۔ ان کا یہ دورہ جموں میں خراب موسمی صورتحال کی پیشن گوئی کے مطابق ہوا۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 9 جنوری کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے تھے۔ اس دوران موصوف جموں میں وکسیت بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کرنے والے تھے، اس کے علاوہ وہ کئی ترقیاتی پرجیکٹوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے والے تھے۔

وزیر داخلہ دورہ کے دوران جموں و کشمیر کی سکیورٹی سمیت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا والے تھے۔ اس کے علاوہ وزیر پونچھ سیکٹر کا دورہ کرنے والے تھے جہاں وہ حال ہی میں مارے گئے شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

مزید پڑھیں:

وزیر داخلہ دورہ جموں وکشمیر:سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے پیش نظر سرینگر سمیت جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامت کیے تھے۔ جگہ جگہ پر سکیورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی، جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایسے اقدامات کیے تھے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا دورہ جموں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہے۔ کم ویزبلٹی کے پیش نظر موصوف کا جہاز جموں ہوائی اڈے پر لینڈ نہ کر سکا۔ جے پی نڈا جموں میں بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگیں کرنے والے تھے اور جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر غور و فکر کرنے والت تھے۔

Last Updated : Jan 8, 2024, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.