ETV Bharat / state

جموں: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئی سی ایس آئی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا - etv bharat

کالجز جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم وائی پیرزادہ نے مہارت یعنی اسکل ڈیولپمنٹ کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جس سے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق طلبا میں صنعتی، کاروباری اور معاشرتی مہارت کو فروغ دینے میں بہت مدد ملتی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آئی سی ایس آئی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 6:25 PM IST

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایس پی ایم آر کالج جموں میں سری نگر اور جموں کی کلسٹر یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبا کی سکلنگ (مہارت کے فروغ) کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریس آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔

اس مفاہمت کا مقصد جموں و کشمیر میں انڈر گریجویٹ طلباء کو اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دینا ہے تاکہ وہ اپنا روزگار خود حاصل کر سکیں۔

اس سلسلے میں زراعت، باغبانی، فیشن ٹکنالوجی، پیرامیڈیکل، فارمیسی، نرسنگ اور فوڈ ٹکنالوجی جیسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کمشنر سکریٹری، ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے ایم او یو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے مستقبل کے لئے افرادی قوت تیار کرنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر، پروفیسر ایم وائی پیرزادہ نے مہارت کے فروغ یعنی اسکل ڈیولپمنٹ کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جن سے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق طلبا میں صنعتی، کاروباری مہارت کو فروغ میں بہت مدد ملتی ہے۔

صدر آئی سی ایس آئی، سی ایس آشیش گرگ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کارپوریٹ دنیا کو نوجوانوں کی مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کا ادارہ جموں و کشمیر کے طلبا کے وسیع تر مفاد کے لئے ایم او یو کے کامیاب نفاذ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.