ETV Bharat / state

High alert issued in Jammu جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا، ایم اے اسٹیڈیم پوری طرح سے سیل

جموں فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا ہے، اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ جیش کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد جموں میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 6:57 PM IST

جموں: امکانی حملوں کے پیش نظر جموں میں بدھ کے روز ہائی الرٹ جاری کیا گیا، جبکہ ایم اے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کرکے وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز جموں میں سیکورٹی کو اچانک متحرک کیا گیا اور جگہ جگہ ناکے بٹھائے گئے جہاں ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظرجموں صوبے میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا سراغ رساں ایجنسیوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں شہر میں جگہ جگہ اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جیش کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد جموں میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم کو بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ جموں شہر کو چاروں اطراف سے سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے'۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں شہر میں حساس عمارتوں ، فوجی تنصیبات اور پولیس تھانوں کے اردگرد بھی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ امکانی حملوں کے پیش نظرصوبہ جموں میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی طورپر تلاشیوں کا سلسلہ جموں صوبے میں جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا 'جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر کئی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ ان ناکوں پر گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: IED Found in Rajouri: راجوری میں آئی ای ڈی برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.