ETV Bharat / state

جموں میں مفت سحری اور افطاری کا انتظام کرنے والا نوجوان  - ھلال احمد بیگ مفت سحری اور افطاری کا انتظام کر رہے ہیں

جموں کی مشہور تلاب کھٹیکا مسجد میں مسافر اور اسپتالوں میں مقیم لوگوں کے لیے سماجی کارکن ھلال احمد بیگ مفت سحری اور افطاری کا انتظام کر رہے ہیں۔

helal ahmad beg arranging free sehri and iftar
جموں میں مفت سحری اور افطاری کا انتظام کرنے والا نوجوان
author img

By

Published : May 9, 2021, 9:23 AM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ رہا ہے، جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

جموں میں مفت سحری اور افطاری کا انتظام کرنے والا نوجوان

لاک ڈاون نافذ ہونے کی وجہ سے بہت سے مسافر اور اسپتالوں میں قیام لوگوں کے لیے سحری و افطاری کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے جموں کی مشہور تالاب کھٹیکا مسجد میں سماجی کارکن ھلال احمد بیگ مفت سحری اور افطاری کا انتظام کر رہے ہیں۔

ہلال احمد بیگ جموں شہر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کرکے لوگوں سے گزارش کر رہے ہیں کہ تالاب کھٹیکا مسجد میں غریب مسافر روزہ دار اور تیمار دار لوگوں کے لیے مفت افطاری اور سحری کا انتظام کیا گیا ہے۔

مقامی سطح پر ہلال احمد بیگ کی اس نیک کام پر عوام کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، سحری اور افطاری کے لیے تقریبا 200 افراد ہر دن مسجد میں تشریف لاتے ہیں۔

ہلال احمد بیگ نے کہا کہ مسجد میں کورونا کے ایس او پیز کو خیال کرتے ہوئے سحری اور افطاری کا انتظام کیا جارہا ہے اور میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ لوگ مسجد میں آکر سحری اور افطاری کریں۔

افطاری کے وقت موجود ایک نوجوان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جموں میں سحری اور افطاری کی ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس سے مسافروں اور تیمار داروں کو افطار اور سحری کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہی دیگر لوگوں کو بھی چاہیے کہ لاک ڈاون میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.