مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر جموں شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔
عوامی نقل و حمل پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اب دوبارہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔
جموں ضلع میں مہلک وبا کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکام نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا یہ فیصلہ چند روز قبل لیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سشما چوہان کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق جمعہ کو شام چھ بجے سے پیر کو صبح چھ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی جموں کی چہل پہل سے بھرپور سڑکیں ویران نظر آرہی تھیں، اس سے قبل جموں میں مارچ میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔