جموں: جموں و کشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح 'ہر گھر ترنگا مہم' کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ Free Distribution of Tricolor by Jammu Administration جموں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 13 سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر مفت ترنگا تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
جموں انتظامیہ کی جانب سے 15 اگست تک ساڑھے تین لاکھ مکانات/عمارتوں پر ترنگا لہرائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے وہیں اس حوالے سے راشن ڈیپوز اور اسکولوں میں جھنڈے مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ Har ghar Tirganga in Jammu ڈی سی جموں اَونی لواسا نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے اور 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے۔
ڈی سی جموں کا کہنا ہے کہ 13سے 15اگست کے درمیان ہر گھروں، دکانوں، سرکاری و نجی عمارتوں پر لہرائے جانے کے لیے 3.5 لاکھ ترنگے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ DC Jammu on Har ghar Tirganga وہیں جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہل یادو نے بھی عوام سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور بلاک سطح پر ملی نغمے اور ڈرائنگ مقابلوں، مشاعروں، کھیل تقریبات، ریلیوں اور ڈراموں کی شکل میں مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Bike Rally in Ramban: رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی