ETV Bharat / state

GOC 16 Corps Visits IB کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

دفاعی ترجمان کے مطابق 16 کارپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی افیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ فوجی کمانڈر نے پالن والا سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات افیسران کے ساتھ سرحدی صورتحال پر ایک میٹنگ بھی کی۔ GOC 16 corps Visits IB

GOC 16 corps Lt Gen Sandeep Jain Visits IB in Akhnoor Jammu

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 7:49 PM IST

جموں: جموں صوبے میں ہائی الرٹ کے بیچ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔معلوم ہوا ہے کہ کو رکمانڈر نے اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق 16کارپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز اکھنور میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔GOC 16 corps Lt Gen Sandeep Jain Visits IB in Akhnoor Jammu

ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات آفیسران نے اُنہیں بین الاقوامی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔فوجی کمانڈر نے پالن والا سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اوروہاں پر تعینات آفیسران کے ساتھ سرحدی صورتحال پر ایک میٹنگ بھی کی۔GOC 16 corps Visits IB

دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے منگل کے روز بین الاقوامی سرحد کا دورہ کیا۔فوج کے سینئر آفیسران نے جی او سی کو آپریشنل تیاریوں، سکiورٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور اندرونی سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اس دوران وہاں تعینات فیلڈ فارمیشن کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔GOC 16 corps Lt Gen Sandeep Jain

کور کمانڈر نے کہا کہ’ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی‘۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس دوران کئی دراندازوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔Security Situation In LOC

مزید پڑھیں: Security Situation In Border Areas پولیس سربراہ اور کور کمانڈر نے جموں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔بتادیں کہ گزشتہ دنوں ہی بالا کوٹ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ملی ٹینٹ بین الاقوامی سرحد کے ذریعے اس طرف آنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر فوج کو پوری طرح سے الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔Infiltration Bid In LOC

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.