جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی) 15کور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا Lieutenant Governor Manoj Sinha سے ملاقات GOC 15 Corps calls on LG Sinha کی۔
جی او سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر یوٹی میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ دورانِ ملاقات داخلی سلامتی سے متعلقہ کئی امور اور اُن کے مؤثر اِنتظام پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
- یہ بھی پڑھیں ؛ The Lieutenant Governor Rode the Electric bus: الیکٹرک بس شروع ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر ہوگا
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں فوج کے کردار کی تعریف کی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور سول اِنتظامیہ کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے اہم تنصیبات پر نگرانی بڑھانے کا مشورہ دیا۔