ETV Bharat / state

جموں اسپتال عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام: رانا

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے کورونا کے بڑھتے کیسز کو میڈیکل ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایم سی ہسپتال جموں لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

جموں اسپتال عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام: رانا
جموں اسپتال عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام: رانا
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:51 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر برائے جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال جموں کی عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے، لہٰذا لوگوں کا وہاں جانا ہی بے کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں کورونا کے کیسز میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کی وجہ سے میڈیکل ایمرجنسی پیدا ہوئی ہے۔

موصوف نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کے بارے میں کہا: ’’گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں کی انتظامیہ لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم نہیں کر پا رہی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کا وہاں جانا ہی بے کار ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکام کے دوروں اور میٹنگوں کے باوجود بھی ہسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرس نہیں ہیں۔

رانا نے مزید کہا کہ ہسپتال کے صرف دورے کرنے سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا: ’’ہسپتال کے صرف دورے کرنے سے کچھ بھی نہیں ہوگا، یہ سب نمائش ہے، یہاں میڈیکل ایمرجنسی پیدا ہوئی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو دور کیا جائے۔‘‘

رانا کے مطابق لوگ کورونا ٹیسٹ کرانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہسپتال میں قرنطینہ و دیگر سہولیات ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہولیات بہم پہنچانے کے بجائے انتظامیہ انکوائری کر رہی ہے، اس وقت جنگ لگی ہوئی ہے لہٰذا کتاب لکھنے کی نہیں بلکہ میدان میں لڑنے کی ضرورت ہے۔

رانا نے مزید کہا کہ لوگ یہ بھی شکایات کر رہے ہیں کہ کورونا کے نام پر کچھ بڑا ہو رہا ہے۔

انہوں نے یونین ٹیریٹری انتظامیہ اور مرکزی سرکار سے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کی پریشانی کو دور کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.