جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ سرینگر میں منعقد ہو رہے جی ٹوuنٹی سربراہی اجلاس سے جموں و کشمیر کے متعلق پھیلایا گیا منفی پروپگنڈا ناکام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو استقبال کرنے کا موقع فراہم کیا۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ'ہم جموں و کشمیر کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت ہی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی سطح کے مندوبین کو استقبال کرنے کا موقع فراہم کیا'۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار اس نوعیت کا بین الاقوامی سطح کا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔
رویندر رینہ نے کہا کہ جی ٹوئنٹی میں دنیا کے طاقتور ممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'یہ مندوبین جموں وکشمیر کی خوشحالی، خوش نما ماحول، یہاں کا بھائی چارہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'چالیس برسوں تک دنیا میں جموں وکشمیر کے متعلق منفی پروپگنڈا پھیلایا گیا ، جموں وکشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی وہ ساری چالبازیاں اب ناکام ہوں گی'۔
انہوں نے کہا کہ'پاکستان نے یہاں خون کی ہولی کھیلی دوسری طرف پروپگنڈا کیا گیا۔رویندر رینہ نے کہا کہ اس عالمی سطح کے ایونٹ سے جموں و کشمیر کی سیاحت اور معشیت کو فروغ ملے گا اور یہاں کی ثقافت کو بھی دوام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار یہاں اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔
(یو این آئی) G20 Summit Begins In Kashmir کشمیر میں اب پاکستان کی بات کو کوئی سننے والا نہیں، مرکزی سرکار