ETV Bharat / state

جموں: ہیومنیٹی فرسٹ کی جانب سے غریبوں میں مفت راشن تقسیم

جموں میں ہیومنیٹی فرسٹ تنظیم کی جانب سے غریبوں میں مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

جموں: ہیومینیٹی فرسٹ کی جانب سے غریبوں میں مفت راشن تقسیم

author img

By

Published : May 27, 2021, 9:57 AM IST

Updated : May 27, 2021, 10:04 AM IST

کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریبوں میں مرکز کے زیر انتظام جموں میں ہیومنیٹی فرسٹ تنظیم کی جانب سے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہیومنیٹی فرسٹ کی جانب سے آج تیسرے روز بھی ضرورت مندوں اور غریبوں کو راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہا۔

جموں: ہیومینیٹی فرسٹ کی جانب سے غریبوں میں مفت راشن تقسیم

وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کافی متاثر ہوا ہے اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی پڑنے کا خدشہ ہے۔

ان حالات سے نمٹنے کے لیے ہیومنیٹی فرسٹ کی رضاکار ٹیم اپنے محدود وسائل کے باوجود گزشتہ تین دنوں سے جموں کی مختلف جگہوں پر ضرورت مندوں کو راشن مہیا کر رہی ہے، جس میں دال، چاول، گھی، آٹا، صابن، بسکٹ اور روزمرہ استعمال ہونے والی دیگر ضرورت کی اشیاء شامل ہیں۔

ہیومینیٹی فرسٹ تنظیم کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن برقرار ہے، ہم ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

Last Updated : May 27, 2021, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.