جموں: غیر معمولی سکیورٹی بندبست کے بیچ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح زائد از چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ جنوبی کشمیر میں واقع امرناتھ پوِتر گھُپا کی طرف روانہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ 6 ہزار 113 یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ ہفتے کی صبح پوِتر گُھپا کی طرف روانہ ہوا۔Amarnath Yatra Fourth Batch
انہوں نے کہا کہ اس قافلے میں 195 سادھو، 1292 خواتین اور 25 بچے شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 4 ہزار173 یاتری 148 گاڑیوں میں پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جبکہ باقی یاتری 80 گاڑیوں میں بالتل روٹ سے روانہ ہوئے۔ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از بیس ہزار یاتریوں نے شیو لنگم کا درشن کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔