ETV Bharat / state

Fire Incidents In Jammu: جموں صوبہ کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ - جموں صوبہ کے جنگلات میں آتشزدگی

جموں کے پیر پنچال خطہ کے ساتھ ساتھ چناب خطہ کے جنگلاتی علاقوں میں Forests Of Jammu Province آگ کی وجہ سے جنگلاتی زندگی پوری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران خطہ میں آگ کے سینکڑوں واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں سے چھ درجن سے زائد ایسے واقعات ہیں جن میں جنگلات متاثر ہوئے ہیں۔Fire Incidents In Jammu

Fire Incidents In Jammu
جموں صوبہ کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 9:41 PM IST

جموں: اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام UNEP کی قیادت میں عالمی یوم ماحولیات World Environment Day ہر سال پانچ جون کو منایا جاتا ہے تاکہ ماحولیاتی حالات کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور عالمی سطح پر لوگوں کو مثبت ماحولیاتی اقدامات کرنے کی ترغیب دی جائے لیکن دوسری جانب جموں صوبہ کے متعدد جنگلات اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے جہاں قدرتی ماحولیاتی توازن میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے، وہیں ان جنگلات میں ہزاروں کی تعداد میں درخت اور چھوٹے پودے جل کر راکھ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔Fire Incidents In Jammu

جموں صوبہ کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

جموں کے پیر پنچال خطہ کے ساتھ ساتھ چناب خطہ کے جنگلاتی علاقوں میں آگ کی وجہ سے جنگلاتی زندگی پوری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ جموں صوبہ کے نوشہرہ سب ڈویژن میں آنے والا فارسٹ ڈویژن خطہ پیر پنچال میں سب سے بڑا فارسٹ ڈویژنوں ہے لیکن مذکورہ فارسٹ ڈویژن میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید آگ لگی ہوئی ہے۔Fire Incidents In Jammu

محکمہ جنگلات کی جانب سے نوشہرہ کے جنگلات میں آگ لگانے والوں کے خلاف گزشتہ دنوں کارروائی بھی عمل میں لائی گئی، مقدمہ بھی درج کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی جنگلا ت میں آگ کے درجنوں واقعات سامنے آچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران خطہ میں آگ کے سینکڑوں واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں سے چھ درجن سے زائد ایسے واقعات ہیں جن میں جنگلات متاثر ہوئے ہیں۔Fire Incidents In Jammu

نوشہرہ فارسٹ ڈویژن کے ساتھ ساتھ راجوری ضلع کی منجا کوٹ تحصیل اور پونچھ ضلع کی بالاکوٹ تحصیل میں حدمتارکہ پر موجود جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے آگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ اسی طرح پونچھ ،رامبن اور ریاسی ضلع کے جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔Fire Incidents In Jammu

یہ بھی پڑھیں: ریاسی کے جنگل میں آتشزدگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.