ETV Bharat / state

FAA Protest in Jammu: جموں میں فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امیدوارں کا احتجاج 16 ویں روز جاری - جموں پریس کالونی احتجاج

فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے امیدوار جموں کے پریس کلب کے باہر 16 دنوں سے مسلسل احتجاج پر پیٹھے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق اگر جموں و کشمیر انتظامیہ نے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو منسوخ کیا تو وہ نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ Financial accounts assistant aspirants protest continues

financial-account-assistant-aspirants-continue-protest-for-day-16-in-jammu
جموں میں فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امیدوارں کا احتجاج 16 ویں روز جاری
author img

By

Published : Jul 29, 2022, 9:54 PM IST

جموں: فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے امیدواروں کا احتجاج سولہویں روز بھی جاری رہا۔ جموں میں پریس کلب کے باہر دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کا مطالبہ ہیں کہ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔Financial accounts assistant aspirants protest continues

جموں میں فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے امیدوارں کا احتجاج 16 ویں روز جاری
انہوں نے بتایا کہ اگر دھاندلیاں ہوئی ہیں تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔اْن کے مطابق شفاف طریقے سے ہی بھرتیاں ہونی چاہئے اور اگر امتحانات میں دھاندلیاں ہوئیں ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئے۔ احتجاجیوں سے ملنے کے لیے کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بھی پہنچے جن میں بی جے ہی کے لیڈران بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کے مطابق لسٹ کو منسوخ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سیاسی لیڈران خاص کر بی جے پی لیڈروں نے کچھ نہیں کہا۔اْن کے مطابق ہمیں صرف یقین دہانیاں دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

احتجاجوں نے کہا کہ اگر سرکار نے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو منسوخ کیا تو وہ نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔انہوں نے ایک دفعہ پھر واضح کیا کہ جو کوئی بھی غلط طریقے سے امتحان میں پاس ہوا اْس کو سزا ملنی چاہئے لیکن جو محنت کرکے پاس ہوئے اْنہیں آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئے یہی انصاف کا تقاضہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.