جموں: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں پہنچتے ہی صوبہ جموں کی تنظیمی سرگرمیاں اور پارٹی کے پروگرامز کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، اُن کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں اور اُن کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے میں بھی اپنا دست تعاون جاری رکھیں۔ Farooq Abdullah In Jammu
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں تک نیشنل کانفرنس کا ایجنڈا پہنچائیں اور نئے کشمیر پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں۔
انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ ایسے دشمن عناصر کی مذموم سازشوں سے بھی لوگوں کو آگاہ کریں جو اس تاریخی ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم در تقسیم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ Interacted with Party Workers
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی جموں و کشمیر کی وحدت، انفرادیت، شناخت، تعمیر و ترقی اور آپسی بھائی چارے کی ضامن عوامی جماعت ہے۔ اس جماعت نے ہر حال میں لوگوں کے جذبات، احساسات اور اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
دریں اثناء ضلع رامبن کی معروف سیاسی و سماجی اور بی جے پی تعلق رکھنے والے گجا سنگھ کٹوچ نے جموں میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے موصوف کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ گجا سنگھ نے اس موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیشنل کانفرنس میں اس لئے شمولیت اختیار کی کیونکہ یہ جماعت واقعی ایک سیکولر جماعت ہے، جس نے ہر ایک خطے ، ہر ایک طبقے اور ہر ایک مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیساتھ مساوی سلوک روا رکھا ہے۔ Farooq Abdullah In Jammu