اوقاف اسلامیہ صوبہ جموں کے سابق سیکریٹری چودھری عبدالمجید 90 برس کی عمر میں کرنالہ چک، جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے، وہ مختصر عرصے سے بیمار تھے۔
چودھری عبدالمجید کی آخری رسومات ان کے چاہنے والوں کی موجودگی میں توی علاقے کی گجر بستی میں ادا کی گئی۔
چودھری عبدالمجید 11 مئی 1930 کو پیدا ہوئے، ان کے والد چودھری عبدالعزیز اپنے زمانے میں بہت بڑے رہنما تھے، سنہ 1934 میں مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں جب سب سے پہلے جموں و کشمیر اسلمبلی تشکیل دی گئی تھی، اس وقت چودھری عبدالعزیز کو قانون ساز کونسل کا ممبر بنایا گیا تھا۔
چودھری عبدالمجید، چودھری عزیز کے بڑے بیٹے تھے، جو بعد میں صوبہ جموں سے اوقاف اسلامیہ کے سیکریٹری بھی مقرر ہوئے۔
ان کے نمازے جنازہ میں متعدد ممتاز ماہر تعلیم، سیاست دان اور دوسری معروف شخصیات شامل ہوئیں۔ جن میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، مسعود چودھری بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر: رام باغ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک
ذرائع کے مطابق متعدد سابق وزرا نے چودھری عبدالعزیز کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جس میں میاں الطاف احمد چوہدری، تاج محی الدین، چوہدری ذوالفقار علی ، چوہدری اعزاز احمد خان اور عبدالغنی چوہدری شامل تھے۔