ETV Bharat / state

’پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی حفاظت و ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے‘ - frontlinewarriors

کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں فرنٹ لائین پر کام کرنے والے پولیس عملے کے کنبوں کی بہبودی اور حفاظت کو یقینی بنانا پولیس کی ترحیحات میں شامل۔

dilbagh singh
’پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی حفاظت و ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے‘
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 4:43 PM IST

مرکز کے زیر انتظامہ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹرل جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کووِڈ19کے پھیلائو کو روکنے میں صف اول میں کھڑے پولیس اہلکاروں کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی یقین دہنانی کی۔

پولیس سربراہ کے مطابق ’’پولیس عملہ قرنطینہ مراکز کی نگرانی، لاک ڈاؤن کو سختی سے عملی جامہ پہنانے، سیول انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کی ٹرانسپورٹیشن میں مدد کرنے، محکمہ صحت کو مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے اور عوام الناس کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ ’’پولیس محکمہ نے پریشان حال شہریوں کو ٹیلی فون سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائینز قائم کی ہیں۔ اس صورتحال میں پولیس عملے کو اصل اوقات کار سے اضافی وقت تک اپنے فرائض انجام دینے پڑ رہے ہیں جس کے سبب وہ اپنے اہل و عیال سے بہت دیر تک دور رہتے ہیں۔‘‘

پولیس سربراہ کے مطابق ان کنبوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام یونٹوں کے سربراہان نے مختلف پولیس کالونیوں کو اشیائے ضروریہ کی سپلائی فراہم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’’پولیس تربیتی مراکز میں قرنطینہ مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ کوروناوائیرس سے متاثرہ افراد یا مشتبہ اشخاص کے ساتھ رابطے میں آنے والے پولیس عملے کو الگ تھلگ رکھا جا سکے۔‘‘ اسکے علاوہ ’’پولیس ہسپتال سرینگر اور جموں میں بھی ہیلپ لائینز قائم کی گئی ہیں تا کہ پولیس عملہ اور اُن کے اہل خانہ کسی بھی مشکل صورتحال میں آپس میں رابطہ کر سکیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں حکومت کو پولیس عملے کے اہل خانہ کی ضروریات کا بھر پور خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

اس سلسلے میں تمام ضلع ایس ایس پیز /کمانڈنٹس اے پی /آئی آر بٹالینز اور دیگر یونٹ سربراہان نے اپنے اپنے یونٹوں میں نوڈل آفیسر نامزد کیے ہیں۔ بمنہ، زیون سرینگر اور چھنی ہمت اور گلشن گراؤنڈ جموں میں پولیس کالونیوں کے اسٹیٹ افسران کو ان کالونیوں کیلئے بطور نوڈل افسر نامزد کیا گیا ہے۔ ان نوڈل افسران کو کالونی میں رہائش پذیر کنبوں کیلئے ضروری سپلائی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔

اے ڈی جی پی سی آئی ڈی، آرمڈ، ریلویز جے اینڈ کے، آئی جی پی سیکورٹی، ڈائریکٹر ایس ایس جی، ڈائریکٹر ایس کے پی اے اودھمپور، آئی جی پی - جموں، کشمیر، ٹریفک، کرائم اور دیگر اعلیٰ افسران کو ان ہدایات کو عملہ جامہ پہنانے پر زور دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.