نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا کے بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اب جموں کشمیر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ ایک افواہ یہ بھی سرخیوں میں ہے کہ کانگریس کے جموں کشمیر کے نائب صدر رمن بھلا بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے کانگریس کے سابق وزیر رمن بھلا سے خاص بات چیت کی اور پوری حقیقت جاننے کی کوشش کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک افواہ ہے کہ میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اصل میں بھارتی جنتا پارٹی کو اب احساس ہو گیا ہے کہ ان کے 25 ارکان اسمبلی جموں و کشمیر میں عوام کی خدمت نہیں کرپائے تو اب وہ خریدو فروخت کرکے رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش میں ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ ملک معاشی طور سے برباد ہورہا ہے۔ جرائم میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور تاجر پریشان ہیں۔ بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ فوجی جوانوں کی جان چلی جاتی ہے، لیکن بی جے پی عوام کو گمراہ کرکے ان باتوں سے توجہ ہٹاکر جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔
- مزید پڑھیں: مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر بندشیں عائد کرتی ہے: محبوبہ مفتی
- طالبان بدل سکتا ہے پاکستان نہیں، دسہرہ کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ بھاگوت نے کیا خطاب
- مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: مسلم گواہ پر ہندو ملزمین کے خلاف گواہی دینے کا الزام
اب کانگریس پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی، حکومت کو معاشی بحران کا حل نکالنا ہوگا ورنہ کانگریس اپنا احتجاج تیز کردے گی'۔
مرکزی وزرا کے دورہ جموں کشمیر پر انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے موسم کا لطف اٹھانے آئے ہیں اور مندروں کے شہر جموں میں گھومنے آئے ہیں۔ ہمیں تعمیر و ترقی چاہیے نہ کہ لفظی وعدے۔'