ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت نے وادی کے لوگوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی' - کشمیر کا ریاستی درجہ ختم

فلم ڈائریکٹر راما پانڈے نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک خوبصورت ریاست تھی اب ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے تقسیم کر دیا گیا۔

Exclusive Interview with Film Director Rama Pandey
فلم ڈائریکٹر راما پانڈے
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 8:44 PM IST

فلم ڈائریکٹر راما پانڈے نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنظیم نو قانون 2019 اور جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس طرح سے جموں و کشمیر کے عوام میں آپسی بٹوارہ ہونے کا خطرہ لاحق ہے، وہیں کشمیریت کو دھچکا پہنچا ہے۔

'مرکزی سرکار نے وادی کے لوگوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی'

انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد افسوس ہے کہ جو حال جموں و کشمیر کا ہوا ہے، اس کے لئے سیاسی لیڈر اور مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، جنہوں نے کشمیریوں کی کشمیریت کو ختم کیا اور جموں کشمیر کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جبکہ ریاست کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا، جس سے نفرتیں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک خوبصورت ریاست تھی اب ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے تقسیم کر دیا گیا۔

Exclusive Interview with Film Director Rama Pandey
فلم ڈائریکٹر راما پانڈے

انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ جموں کو ریاست کا درجہ دینے میں تاخیر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار عوام کے دلوں کے ساتھ سودا نہیں کرنا چاہتی بلکہ زمین کے ساتھ سودا کرنا چاہتی ہے جو کہ غلط بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.