ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا سے خاص بات چیت - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلسل سیاسی رہنماؤں کو اور ان میں خاص طور پر بی جے پی رہنماؤں و کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد امن و امان کا دور دورہ ہے۔ اور خطے میں ترقیاتی کام بہت تیزی سے جاری ہیں۔ ان ہی امور پر ہمارے نمائندے نے سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

سابق ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 9:12 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں بی جے پی کے قدآور رہنما و سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا سے خاص بات چیت کی۔ خصوصی گفتگو میں کویندر گپتا نے کہا کہ' جموں کشمیر میں اب حالات بدل رہے ہیں، جبکہ پہلے حالات اس کے برعکس تھے'۔

سابق ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ' عسکریت پسندوں کے جنازوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شامل ہواکرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں سے سنگباری کا دور بھی ختم ہوچکا ہے، حریت رہنماؤں کی جانب سے بند کی کال پر بھی اب کوئی عمل نہیں کر رہا ہے۔ امن و قانون کی صورتحال بھی اب ماضی سے بہتر ہیں'۔

وہیں انہوں نے جموں کشمیر میں سرکاری و غیرسرکاری دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کے تعلق سے کہا کہ پہلے جموں کشمیر میں خوف تھا اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھارتی جھنڈا نہیں لہرا یا جاتا تھا ۔

روہنگیا پناہ گزینوں کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ' اب وقت آگیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر روہنگیا پناہ گزینوں کو جموں سے منتقل کرکے میانمار واپس بھیجا جائے۔ حکومت اس ضمن میں کام کر رہی ہے اور عدالتیں اپنا کام کر رہی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.