ETV Bharat / state

One soldier killed: جموں میں انکاؤنٹر، ایک فوجی اور دو عسکریت پسند ہلاک، نو فوجی زخمی

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 6:37 AM IST

Updated : Apr 22, 2022, 10:30 AM IST

جموں کے ضلع جلال آباد سنجوان علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک فوجی جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ اس انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق اس میں دیگر نو فوجی زخمی ہوگئے۔ One soldier killed

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر

وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں کے طے شدہ دورہ سے دو دن قبل جموں کے ضلع جلال آباد سنجوان علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک ایس پی پاٹل نامی سب انسپکٹر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، اس انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند بھی ہلاک کردیے گئے ہیں۔ جب کہ اس انکاؤنٹر میں نو دیگر زخمی ہوگئے۔ One soldier killed

انکاؤنٹر

حملہ کے بعد سنجوان قرب و جوار کے اسکولز کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور انٹر نیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "اس وقت فائرنگ جاری ہے اور غالباً دو غیر مقامی عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا جو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکا۔"

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر

اس سے قبل سنجوان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو ایک خاص اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Encounter in Kulgam: کولگام تصادم میں فوج کے دو اہلکار زخمی

واضح رہے کہ سنجوان ملٹری اسٹیشن جموں پر فروری 2018 میں جیش محمد (JeM) کے تین عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ حملے کے دوران چھ فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Last Updated : Apr 22, 2022, 10:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.