ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے لیے تمام تر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، منوج سنہا

بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں جاری ہے۔ آج یاترا کٹھوعہ سے شروع ہوئی۔ وہیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا کے لیے تمام تر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔' security arrangements for Bharat Jodo Yatra in JK

بھارت جوڑو یاترا کے لیے تمام تر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، منوج سنہا

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 1:21 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور انتظامیہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام سہولیات بہم پہنچائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک بار پھر دہرائی کہ جن لوگوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی انجام دے جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب اور عام لوگوں کو اس مہم سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو زیون علاقے میں وزیر اعظم تعمیر نو پلان (پی ایم آر پی) کے تحت کام کرنے والے مائیگرنٹ کمشیری پنڈتوں کی 930 ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ’ایک وقت ایسا تھا جب مائیگرنٹ کشمیری پنڈتوں کے لئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے لئے اراضی دستیاب نہیں تھی اور آج ہم نے 930 فلیٹ نما ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا افتتاح کیا‘۔

ان کا کہنا تھا پی ایم آر پی کے تحت کام کرنے والے بشیتر کشمیری پنڈت ملازموں کا تعلق سری نگر سے ہے وادی کے دوسرے حصوں میں بھی ایسے ہی پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے اور کشمیری پنڈتوں کی سکیورٹی اور تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا ہے‘۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر سنہا نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’انتظامیہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام تر سہولیات بہم پہنچائے گی اور سکیورٹی کے جتنے بھی انتظامات کئے جانے تھے ان کو کیا گیا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم ان لوگوں کے خلاف ہے جنہوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی ہڑپ لی ہے۔ انہوں نے کہا:’میں عام لوگوں اور غریبوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کٹھوعہ سے شروع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.