جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ایجیک) کے صدر محمد رفیق راتھر نے آج جموں میں ایک منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل حقیقی اور جائز ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ہماری بات سنیں اور بغیر کسی تاخیر کے ان مسائل کو حل کریں۔ JK Employees Joint Action Committee held a press conference
انہوں نے کہا ''حکام بالا کی عادت ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کا خمیازہ حکومت کے انتہائی غیر منطقی اقدامات کے نتیجے میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ صدر ای جے اے سی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنا پرستانہ رویے ترک کرے اور ان کے مسائل کو حل کرے۔''
یہ بھی پڑھیں: Press Conference in Poonch on ST Status: منڈی پہاڑی طبقہ کے حقوق کو لیکر پریس کانفرنس
محمد رفیق راتھر نے مزید کہا کہ ملازمین کی جائز جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت فراہم کرتا ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو ملازمین کی حمایت میں احتجاج میں شامل ہونے سے نہیں ہچکچاؤں گا۔