ETV Bharat / state

Earthquake in Ladakh لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں - زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 3:14 PM IST

لداخ: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔ سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں منگل کی صبح 10 بجکر 47 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جموں کشمیراور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ فروری میں کٹرہ سے 97 کلومیٹر مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصانی نہیں ہوا تھا۔ اس سے قبل بھارت، افغانستانا اور پاکستان کے کچھ حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے دہلی این سی آر، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ جبکہ پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے جیسے ہی لوگوں نے محسوس کیے تمام لوگ اپنے گھروں سے نکل کر باہر آ گئے تھے، تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Ladakh Earthquake لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.