آج صبح (ہفتہ) لداخ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 کی پیمائش کی گئی۔ معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 8 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 تھی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب جموں و کشمیر کے ڈوڈہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 تھی۔