ETV Bharat / state

کاروباری اصلاحات ایکشن پلان کی جائزہ میٹنگ - ای ٹی وی بھارت

کمشنر / سکریٹری نے خاص طور پر کورونا کے دوران خدمات کی آن لائن فراہمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

کاروباری اصلاحات ایکشن پلان کی جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:22 AM IST

کمشنر / سکریٹری صنعت و تجارت، منوج کمار دویدی کی صدارت میں بزنس ریفارم ایکشن پلان 2020 کا جائزہ لینے کے لئے جموں میں صنعت بھون میں ایک اجلاس ہوا۔

محترمہ انو ملہوترا ڈائریکٹر انڈسٹریز جموں، اندرجیت ڈائریکٹر زراعت جموں، محترمہ لٹیکا کھجوریا ڈرگ کنٹرولر جے اینڈ کے، ڈاکٹر روی شنکر، ایڈیشنل سکریٹری، ایچ یو ڈی ڈی، انکیتا کار، منیجنگ ڈائریکٹر- جے کے ٹی پی او، آر سی کوتوال ڈائریکٹر فائنانس آئی اینڈ سی سی، شبیر شفیع ڈائریکٹر پلاننگ آئی اینڈ سی و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر جناب محمود احمد شاہ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

کمشنر / سکریٹری نے خاص طور پر کورونا کے دوران خدمات کی آن لائن فراہمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ محکموں کے مابین مشترکہ کوشش اور ہم آہنگی سے "کاروبار میں آسانی" فروغ پاسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "خدمات کی بروقت فراہمی" جموں و کشمیر میں صنعت کے کاروبار کے تاثر کو بہتر بنا سکتی ہے۔

محکمۂ صنعت و تجارت نے محکموں کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات میں مختلف مشکلات کی نشاندہی کی اور اس سلسلہ میں محکمانہ نوڈل افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

دویدی نے نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ وہ 31 دسمبر 2020 سے پہلے اصلاحاتی ایجنڈے کے نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.