ریاست جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ پر عوامی آمد و رفت پر عائد پابندی کے پیش نظر آج بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عوامی ٹریفک میں رعایت برتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج قومی شاہراہ پر عوامی ٹریفک کی پابندی کا چوتھا دن ہے۔ہدایات کے مطابق جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر بدھ اور اتوار کو عوامی نقل و حرکت پر پابندی رہے گی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ریاست کی سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے انتخابات طے ہیں اس کے پیش نظر آج قومی شاہراہ پر شہریوں کی آمد و رفت میں رعایت برتی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوجی قافلوں کا گزر شاہراہ پر بعد دوپہر دیکھا جا سکتا ہے۔