وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ جمعہ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں کو رات بھر گاڑیوں میں ہی گزارنا پڑی۔
درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی جانب سے ان سے اضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہیں۔
بتادیں کہ ٹریفک پولیس نے '19 فروری 2021 کو سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر سڑک کی مرمت کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو شاہرہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی۔