دریائے توی میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
جموں شہر کے پائین علاقوں بشمول بھگوتی نگر، تالاب تلو، جیول چوک، راجیندر نگر، قاسم نگر، وینائک بازار، ڈوگری چوک، گاندھی نگر، سینک کالونی، گرین بلٹ وغیرہ میں بارش کا پانی مکانوں میں بھی گھس آیا تھا جس سے مکینوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ ابھی جموں میں بارش رکنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سائنس لی۔
مزید پڑھیں:Ramban Alert: رامبن میں بارش کے متعلق الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات کے مطابق جموں میں اگلے چھبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔