جموں میں ڈرونز کی نقل وحمل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ جموں میں فوجی ائیر بیس پر ہوئے ڈروان حملے کے بعد جموں کے مختلف علاقوں میں ڈرونز کی نقل حمل دیکھنے کو ملی۔
آج بھی سانبہ، کٹھوعہ اور ہیرا نگر علاقہ میں ڈرون دیکھائی دیے۔ مسلح افواج نے اس نقل و حمل کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی۔ بعدازاں ان علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں میں جموں صوبہ کے مختلف علاقوں میں ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سرحدی علاقوں میں فوج کی جانب سے نصب کردہ جدید مشینری کے باوجود ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی طرح جموں کے ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون کی مدد سے مشتبہ حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ان سرگرمیوں کے بعد جموں صوبہ کے سرحدی علاقوں میں فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ جبکہ فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ڈرون کا پتہ لگایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ بھلوال جیل میں سی آئی ڈی کا چھاپہ
صوبہ کے مختلف اضلاع میں ڈرون و دیگر اڑنے والی مصنوعی اشیاء پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔