جموں : جموں میں دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکاڈ (بی ڈی ایس) کی مشترکہ ٹیم نے اسکول میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے اس ضمن میں لوگوں خاص کر ڈی پی ایس میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول احاطے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دھمکی کی کال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جموں میں دہلی پبلک اسکول بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد آج صبح سے ہی ادارے کے اندر اور باہر بڑے پیمانے پر افراتفری پیدا ہوگئی ہے۔ دہلی پبلک اسکول جموں کے ایک اہلکار کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسکول میں تلاشی شروع کی۔
مزید پڑھیں: میئر کو دھمکی آمیز فون موصول
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی ایس اسکول کے اہلکار کو ورچوئل نمبر سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسکول کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ سیکورٹی فورسز کے کئی دستوں کے ساتھ جموں کے ریزڈنسی روڈ پر واقع دہلی پبلک اسکول پہنچ گئے ہیں۔ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہلی پبلک اسکول میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم وہاں سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا کوئی مشکوک یا مجرمانہ مواد نہیں ملا۔