ETV Bharat / state

شاہین باغ کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا احتجاج - J&K

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ دہلی میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے خلاف جموں میں ڈوگرہ فرنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا۔

dogra front protest
دہلی فسادات کے لیے شاہین باغ قصوروار: ڈوگرہ فرنٹ
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 8:08 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:39 PM IST

نمائندے کے مطابق مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرمارئی دارالحکومت جموں کے رانی پارک علاقے میں آج ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان، دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی۔

دہلی فسادات کے لیے شاہین باغ قصوروار: ڈوگرہ فرنٹ

ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دہلی میں حالیہ تشدد کے لیے شاہین باغ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

اشوک گپتا نے ان کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرنے کی سفارش کرتے ہوئے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے پر زور دیا۔

اشوک گپتا نے مزید کہا کہ ’’ملک بھر میں جناح سوچ کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ قومی شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور دہلی کے شاہین باغ میں لوگ اب بھی اس کے خلاف دھرنے اور احتجاج پر ہیں۔

بتا دیں کہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اور خبر لکھے جانے تک یہ تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

تشدد کے دوران کم و بیش 200 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمی افراد میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.