ETV Bharat / state

Eye Specialist Dr Pranav Gupta Interview ماہرامراض چشم پرینو گپتا سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 3:17 PM IST

ماہرامراض چشم پرینو گپتا نے بتایا کہ آنکھوں سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ جو تقریباً ہر شخص کو درپیش رہتا ہے وہ آنکھوں کا سرخ ہو جانا ہے، جو عموماً آنکھ میں گرد یا دھواں جانے کے باعث بھی ہوتا ہے لیکن یہ بینائی سے جڑی کسی بیماری کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرامراض چشم پرینو گپتا سے گفتگو
ماہرامراض چشم پرینو گپتا سے گفتگو
اہرامراض چشم پرینو گپتا سے گفتگو

جموں: آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کا نہ صرف خیال رکھنا بلکہ باقاعدگی سے چیک اپ کروانا بھی ضروری ہے۔ تاہم یہ جاننا ضروری ہیں کہ آنکھوں کے ٹیسٹ کے ذریعے سے آنکھوں کے مسائل کے ساتھ صحت کو لاحق جان لیوا بیماریوں کا پتہ کس طرح لگایا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی نے آنکھوں کے ڈاکٹر پرینو گپتا سے بات چیت کی ڈاکٹر پرینو گپتا نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کے معمولات زندگی بدل گئے ہیں۔ دیر تک جاگنا، پہلے صرف ٹی وی تھا اب ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ہر انسان کے ہاتھ میں موبائل نے اسکرین ٹائم بڑھا دیا ہے اور کام یا تفریح کے لیے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ہر وقت نظریں جمی رہنے سے آنکھوں سے متعلق امراض سامنے آ رہے ہیں۔
آنکھوں سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ جو تقریباً ہر شخص کو درپیش رہتا ہے وہ آنکھوں کا سرخ ہو جانا ہے جو عموماً آنکھ میں گرد یا دھواں جانے کے باعث بھی ہوتا ہے لیکن یہ کسی بینائی سے جڑی کسی بیماری کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔
آنکھوں کا سرخ ہونا یا انفیکشن ہونا اب عام ہو گیا ہے اور ہر دسواں شخص اس سے متاثر ہے، جس کی بڑی وجہ تو ہمارا طرز زندگی اور لا پرواہی ہے لیکن کبھی یہ کسی انفیکشن کے سبب بھی ہوسکتا ہے۔
آنکھوں کا لال ہونا اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں لیکن اگر آنکھیں سرخ ہو جائیں اور اس میں جلن ہونے کے ساتھ زرد رنگ کا پانی نکلنے لگے تو یہ بینائی سے جڑے کسی بیماری کا سبب بھی ہوسکتا ہے اور اس کو نظر انداز کرنے کے بجائے فوری طور پر کسی ماہر آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: Interview With Nutritionist Rakia Koul انسانی جسم میں معیاری اور متوازن غذا کی اہمیت
اس کے علاوہ بلیفرائٹس آنکھوں کی ایک بیماری ہے یہ بیماری بیکٹریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کئی بار غلط یا ایکسپائر بیوٹی پروڈکٹ کے استعمال سے بھی بلیفرائٹس ہوتا ہے بلیفرائٹس کی وجہ سے آنکھیں لال ہو جاتی ہیں۔
آنکھوں میں خون کا اتر آنا ہائی بلڈ پریشر کی علامت میں سے ایک ہے، جسے طبی اصلاح میں subconjunctival hemorrhage کہتے ہیں۔ جس میں آنکھوں کی سطح کے قریب خون کی ایک چھوٹی نالی پھٹ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ کھانسی اور چھینک کے دوران آنکھوں میں تناؤ، سر یا آنکھوں پر چوٹ لگنے، آنکھوں کو رگڑنے اور زیادہ دیر تک کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے بھی ایسا ہوجاتا ہے۔
آنکھیں آپ کو تھائیرائڈ میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بھی اشارہ دیتی ہے، ایسی صورت میں آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں اور آنکھوں کو گھمانے میں بھی دشواری ہوتی ہے، اس کے علاوہ ایک ہی تصویر دو بار دکھائی دیتی ہے جبکہ ایسے لوگ تیز روشنی کو برداشت نہیں کرسکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.