ETV Bharat / state

مسلم مخالف بیان: وکرم رندھاوا بی جے پی کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 8:38 PM IST

حالیہ دنوں جموں میں مذہب اسلام سمیت خواتین کے خلاف ہتک آمیز اور قابل اعتراض بیان دینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا کو پارٹی کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا۔

مسلم مخالف بیان: وکرم رندھاوا بی جے پی کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ
مسلم مخالف بیان: وکرم رندھاوا بی جے پی کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سنیئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا کو پارٹی کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

بتا دیں کہ سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشاں اور قابل اعتراض بیان جاری کیا تھا جس پر مسلمانوں نے گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے برطرف کیے جانے اور انکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

بی جے پی نے پارٹی لیڈر سنیل سیٹھی کی صدارت میں ایک ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ڈسپلنری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں وکرم رندھاوا سے سبھی ذمہ داریاں واپس لینے کی سفارش کی تھی۔

وکرم رندھاوا بھاجپا کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ

کمیٹی اراکین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’سنیئر لیڈر (وکرم رندھاوا) کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کی وجہ سے پارٹی کی شبیہہ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔‘‘

بی جے پی (جموں و کشمیر) کے صدر رویندر رینہ نے ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ کی عبوری سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا کو بی جے پی کی سبھی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا۔

مزید پڑھیں: پونچھ: وکرم رندھاوا کے مسلم مخالف بیان پر عوام میں غصہ

رویندر رینہ نے کا کہنا ہے کہ ’’خواتین اور مذہب کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک خاص طبقے سے وابستہ افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی سبھی مذاہب اور خواتین کا احترام کرتی ہے، پارٹی سے وابستہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب یا طبقے کے خلاف بیان جاری نہیں کر سکتا، یہ پارٹی کے لئے ناقابل قبول ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.