ETV Bharat / state

ڈی جی، بی ایس ایف کا جموں دورہ، سیکورٹی کا لیا جائزہ لیا - نتن اگروال جموں

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی گزشتہ ہفتے جموں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا تاہم دو روز قبل وزیر داخلہ کا بھی دورہ طے تھا جو خراب موسم کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا۔

ڈی جی، بی ایس ایف کا جموں دورہ، سیکورٹی کا لیا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 8:16 PM IST

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروال نے بدھ کو جموں میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی، بی ایس ایف نے اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

بی ایس ایف ترجمان نے بتایا: ’’ڈائریکٹر جنرل، بی ایس ایف نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی سرحد کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف سربراہ نے سرحدوں پر تعینات افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ’’سخت ترین موسمی صورتحال کے دوران بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔‘‘

بی ایس ایف چیف اگروال نے مختلف سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان نے کہا: ’’انہوں نے بی ایس ایف جوانوں کو سرحد پر موثر تسلط میں اپنا بہترین کام جاری رکھنے کی تلقین کی تاکہ سرحد پار سے مسلسل چیلنجوں کو ناکام بنایا جا سکے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں پہنچے

ٰبی ایس ایف چیف نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو نا کام بنانے کی خاطر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو سینئر افسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف چیف نے بارڈر سیکورٹی فورس کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم در دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.