ETV Bharat / state

Shardiye Navratri 2023 ماتا ویشنو دیوی مندر میں نوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کی بھیڑ - ویشنو دیوی شرائن بورڈ

اس سال شاردیہ نوراتری 15 اکتوبر سے شروع ہوئی اور یہ 24 اکتوبر کو دسہرہ کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی ۔ہندو مذہب کے مطابق، نوراتری کے دوران، ماترانی کے آنے سے لیکر ماتا کی روانگی تک کا سفر دن کے حساب سے ہوتا ہے۔اس دوران ہندو مذہب کےبہت سارے لوگ برت رکھتے ہے اور دیویوں کی خصوصی پوجا کرتے ہیں۔

devotees-throng-mata-vaishno-devi-temple-in-katra-on-first-day-of-shardiye-navratri
ماتا ویشنو دیوی مندر میں نوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کی بھیڑ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 5:46 PM IST

ماتا ویشنو دیوی مندر میں نوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کی بھیڑ

جموں: آج سے ہندو مذہب کا اہم تہوار شاردیہ نوراتری شروع ہوا ہے۔اس دوران ہندوں عقیدتمند دیویوں کی خصوصی پوجا کرتے ہیں اور کچھ لوگ اس دوران برت بھی رکھتے ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوراتری کے پر مسرت موقع پر لوگوں کومبارکباد پیش کی ہے۔اپنے مبارکبادی کے پیغام میں منوج سنہا نے کہاکہ نوراتری برای پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ دیوی درگا خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں ناری شکتی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے اور صنفی برابری کا معاشرہ بنانے کی ترغیب دے۔

وہیں جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو یاترا کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

پولیس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ نو یاترا کے پیش نظر 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرہ میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کا عمل تیز کیا گیا جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Virtual Darshan of Goddess Vaishno اب ویشنو دیوی کا زائرین کریں گے ورچوئل درشن

بتادیں کہ اس بار ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تری کوٹا پہاڑیوں میں واقع ویشنو دیوی کے قدرتی غار کا ورچوئل ذریعے درشن شروع کر دیا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انشول گرگ نے کہا کہ عمارت کے راستے میں پانچ مقامات مقدس قدرتی غار کے ذریعے زائرین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.